Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

لاہور،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرائض سے غفلت برتنے پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا محمد علی عباس کوعہدے سے ہٹا دیا گیا۔ آغا محمد علی عباس کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے علی عباس کی جگہ کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج دے دیا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان کامران عامر خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا۔ کامران عامر خان کو سٹی پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسروں کے لیے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ سرکاری فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی قطعا برداشت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل میں غفلت پر کسی سے کوئی رعایت نہیں ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔