مظفر آباد(آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے حلقہ باغ ایل اے 16 میں بھی پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی امیدوار نے 296 ووٹوں کی لیڈ سے سیٹ جیت لی۔ پیپلز پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے 16 باغ تھری سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میر اکبر خان نے 23 ہزار 563 ووٹ حاصل کیے جبکہ پیپلز پارٹی کے قمر الزمان خان 23267 ووٹ حاصل کر سکے۔
خیال رہے کہ 25 جولائی کو ان پولنگ سٹیشنز پر ہنگامہ آرائی کے باعث ووٹنگ کا عمل معطل کر دیا گیا تھا۔ ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن سے یہاں دوبارہ پولنگ کی سفارش کی تھی۔
یہ سیٹ جیتنے کے بعد آزاد کشمیر میں پاکستان تحریک انصاف کے سیٹوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کو 11،ن لیگ کو 6، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کو ایک ایک سیٹ ملی۔
آزاد کشمیر: ایل اے 16 کا الیکشن بھی تحریک انصاف نے جیت لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
