Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے کی کارروائیاں تیز، ایگرو فارم کے پلاٹ پر قبضے سمیت متعدد تجاوزات مسمار

سی ڈی اے کی کارروائیاں تیز، ایگرو فارم کے پلاٹ پر قبضے سمیت متعدد تجاوزات مسمار

اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے کی اسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز ، ایگرو فارم کے پلاٹ پر قبضہ ختم،درجنوں غیر قانونی تعمیرات مسمار،تعمیراتی میٹریل فروخت کرنے والے اسٹالز بھی ختم۔چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اسلام آباد میں کے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اس حوالے سے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بھر پور کارروائیاں کی۔ ان کارروائیوں کا آغاز آرچرڈ اسکیم مری روڈ میں واقع ایگرو فارم نمبر 79 کی اراضی پر قبضہ ختم کرنے سے کیا گیا۔ موقع پر قبضہ مافیا نے کروڑوں روپوں مالیت کے مذکورہ ایگرو فارم کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے لئے تعمیرات کر رکھی تھی اور اس اراضی کو ہموار کر رہے تھے تاکہ مزید تعمیرات کر سکے تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے اس ایگرو فارم کے پلاٹ پر تعمیر کئے گئے 3 کمرے، 1 برآمدہ اور 1 واش روم بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دئیے جبکہ موقع پر اراضی ہموار کرنے کے لئے استعمال ہونے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی گئی۔ یاد رہے کہ ا بتدائی جانچ میں یہ بات سامنے آئی کہ ایگرو فارم پلاٹ نمبر 79، آرچرڈ اسکیم مری روڈ اسلام آباد نہ تو کسی کو الاٹ ہوا ہے اور نہ ہی اسکا قبضہ تاحال باضابطہ طور پر کسی کے حوالے کیا گیا تاہم موقع پر قبضہ مافیا نے تعمیرات کر کے اس پلاٹ کو قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسکو ناکام بنا دیا گیا۔ بعدازاں سروس روڈ ساوتھ سیکٹر I-9 کے ساتھ قائم غیر قانونی طور پر تعمیراتی مٹیریل فروخت کے اڈوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 15 اڈوں کو بھاری مشینری کی مدد سے ختم کیا گیا جبکہ موقع پر 2 کنٹینر سیمنٹ فروخت کرنے کے لئے رکھے ہوئے تھے جنہوں بھاری مشینری کی مدد سے توڑ دیا گیا۔ علاوہ ازیں جابہ تیلی میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں شکایات پر کارروائی کی گئی اور سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونیوالے 2 کمرے، 1 چار دیواری، 1 کچن 1 باتھ روم اور 1 نیا گھر بنانے کے لئے زیر تعمیر DPC کو مسمار کیا گیا۔ اسی طرح سری نگر ہائی وے سیکٹر H-13 بجانب نسٹ یونیورسٹی میں رائٹ آف وے ( ROW) میں تجاوز شدہ تقریبا 150 فٹ لمبی غیر قانونی دیوار بھاری مشینری کی مدد سے گرائی گئی جبکہ آبپارہ سیکٹر G-6 میں نالے کے ساتھ 1
نیا تعمیر ہونے والا کمرہ بھی مسمار کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔