جدہ(خالد نواز چیمہ) چوہدری لیاقت بھٹہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نئے چیئرمین مقرر ۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اپنے قائد کے فیصلوں پر یکجا ہے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرہ پر اپنی آواز ملک کے کونے کونے تک پہنچا رہی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک منظور کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مرکزی قیادت کی پالیسیوں سے پر امید ہیں۔ اس مشکل وقت میں جس طرح سے نواز شریف، مریم نواز اور دیگر عہدیداران نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا ہے اسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔ یقینا یہ ایک مشکل عمل ہے اور پارٹی پر پہلے بھی اس طرح کے نشیب و فراز سے گزر چکی ہے۔ ہماری پالیسی واضح ہے کہ پاکستان میں جمہوری حکومت کے قیام مین میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے اور اسی عزم کو لے کر مریم نواز اپنے قائد نواز شریف کے مشن پر گامزن ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کچھ کم ظرف گروپ اپنے آپ کو مسلم لیگ ن کا افیشل ڈیکلئیر کرتے ہیں جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ اگر وہ آفیشل ہیں تو مرکزی قیادت کی طرف سے جاری ہوا نوٹیفکیشن بھی شیئر کریں۔سب جانتے ہیں کہ ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کرونا کے باعث مرکزی قیادت سعودی عرب کے دورے پر نہیں آسکی ورنہ گروپ بندی کے مسائل پر ان سے نا صرف بات ہوتی بلکہ اس مسئلہ کا حل بھی نکالا جاتا۔ ہم اب بھی قیادت سے پر امید ہیں انشااللہ وہ جلد اس مسئلہ کو خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔ ملک منظور نے سعودی عرب مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نئے چیئرمین لیاقت بھٹہ اور مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری عرفان الحسن کا بھی اعلان کیا۔
لیاقت بھٹہ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے نئے چیئرمین مقرر ، عرفان الحسن مسلم لیگ ن جدہ کے جنرل سیکرٹری ہونگے ،ملک منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
