تقریب میں کرونا ایس او پیز کا مکمل اہتمام ، سینکڑوں مزدوں نے پیٹ بھر کا کھانا تناول کیا
گزشتہ چھ ماہ سے ہر روز 600 مستحق افراد میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں ، عثمان اسلم ،سی آر ایس سپیشلسٹ ماڑی پٹرولیم
اسلام آباد(آئی پی ایس )ماڑی پٹرولیم اور سی ڈی آر ایس کی جانب سے جڑواں شہروں کے مستحق افراد میں روزانہ کی بنیاد پر کھانے کی تقسیم کا عمل جاری ہے ، گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے جی تھرٹین میں منعقدہ کھانا تقسیم کرنے کی تقریب میں فورتھ پلر کے صدر فاروق مرزا نے بھی خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماڑی پٹرولیم کے سی آر ایس سپیشلسٹ عثمان اسلم نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ سے چھ سو لوگوں کو روزانہ کھانا تقسیم کرتے ہیں سی ڈی آر ایس کے بانی ٹوڈ شے نے بتایا کہ انکو بہت خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں محروم طبقات کے لئے سہارا بنے ہیں ۔ معروف سنگر عمیر جسوال نے ماڑی پٹرولیم اور سی ڈی آر ایس کے اس اقدام پر انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی کہ یہاں پر موجود لوگوں نے کرونا کے حوالے سے ایس او پیز کا خیال رکھا ۔ سی ڈی آر ایس اور ماڑی پٹرولیم جیسی تنظیمیں مستحق لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں کرونا سے بچائو کے لئے ایس ا وپیز پر عمل درآمد بھی سکھا رہی ہیں۔اس تقریب کی خاص بات یہ تھی تمام افراد نے چھ فٹ کے فیصلے اور ہاتھوں کو سینٹائز کرنے سمیت دیگر ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا۔
ماڑی پٹرولیم اور سی ڈی آر ایس کی جانب سے مستحق افراد میں فوڈ تقسیم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
