اسلام آباد(آئی پی ایس)آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی پولیس کاگزشتہ روز منشیات ڈیلرز کے خلاف سٹی،صدر، رورل اور انڈسٹریل ایریا زون گرینڈ ٹارگٹڈ آپریشن ،40 منشیات ڈیلرز گرفتار، مقدمات درج۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا کہ 18128گرام چرس، 6305 گرام ہیروئن، 165گرام آئس بھی برآمدکر لی گئی ،ملزمان کے قبضے سے 100لیٹر شراب بھی برآمد ہوئی۔سید مصطفی تنویر نے کہا کہ وفاقی پولیس نے منشیات کے خاتمہ کے لئے بڑا آپریشن شروع کررکھا ہے، نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کے لئے اس ناسور کا خاتمہ کیا جائے گا۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہری بھی اس کے خاتمہ میں پولیس کی مدد کریں۔
اسلام آباد پولیس نے شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف “ اعلان جنگ “ کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔