لاہور،پاکستان تحریکِ انصاف کے پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے گرفتار رکن نذیر چوہان کو لاہور کی عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے نذیر چوہان کو جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری یوسف عبد الرحمن کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے نذیر چوہان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیاجبکہ انہیں دوبارہ 31 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے جیل سے رہائی کے بعد نذیر چوہان کو گرفتار کیا تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی درخواست پر نذیر چوہان کیخلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔
نذیر چوہان 2 دن کے ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔