Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزحج درخواستوں کی وصولی کب بند ہوگی؟ وزارت مذہبی امور نے بتادیا

حج درخواستوں کی وصولی کب بند ہوگی؟ وزارت مذہبی امور نے بتادیا

اسلام آباد (سب نیوز )وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہے، کل تک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصور کی جائیں گی۔

ترجمان نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہو گی، بینکوں کو آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج 2025 کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز گذشتہ ماہ 18 نومبر سے کیا گیا تھا۔

حکام نے بتایا کہ حج درخواست جمع کرانے کے لیے پاسپورٹ 6 دسمبر 2025 تک کارآمد ہونا لازمی ہے جبکہ پہلی مرتبہ درخواست دینے والوں کو ریگولر اسکیم میں ترجیح دی جائے گی۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ برس حج اخراجات کا تخمینہ 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک لگایا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔