Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم محمد شہباز شریف 18 تا 20 دسمبر مصر کا سرکاری دورہ کریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف 18 تا 20 دسمبر مصر کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف 18 سے 20 دسمبر تک مصر کا سرکاری دورہ کریں گے ۔ وزیر اعظم ترقی پذیر آٹھ ممالک (ڈی-8) کے گیارہویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے جو قاہرہ میں منعقد ہو رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس سے قبل، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 18 دسمبر کو ڈی-8 وزرا کونسل کے 21ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔گیارہویں ڈی-8 سربراہی اجلاس کا موضوع “نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں کی حمایت: کل کی معیشت کی تشکیل” ہوگا۔

وزیراعظم سربراہی اجلاس میں نوجوانوں اور چھوٹے و درمیانے کاروباروں میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے تاکہ مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدت کو فروغ دینے اور مقامی کاروبار کو ترقی دینے میں مدد ملے۔

وزیراعظم ڈی-8 کے مقاصد سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا اظہار کریں گے، باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کے فروغ اور زراعت، خوراک کی حفاظت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیں گے۔

وزیراعظم خصوصی سیشن میں بھی شرکت کریں گے، جس کا موضوع “غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز” ہے۔ وہ مشرق وسطی میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کریں گے، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے اصولی مقف کو اجاگر کریں گے، اور مشرق وسطی میں امن کی ضرورت پر زور دیں گے سربراہی اجلاس کے دوران وزیراعظم دیگر شریک رہنماں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔