Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزگنڈاپور کو بانی سے ملاقات سے روکنا توہین عدالت ہے، ڈاکٹر سیف

گنڈاپور کو بانی سے ملاقات سے روکنا توہین عدالت ہے، ڈاکٹر سیف

پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے روکنا توہین عدالت ہے۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کو ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل نے بتایا کہ آپ کو عمران خان سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جعلی حکومت عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہی ہے، وزیراعلی کی تضحیک پورے صوبے کی تضحیک ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت صوبائی منافرت کو ہوا دے رہی ہے، گنڈا پور فارم 45 کے وزیراعلی ہیں، لیکن فارم 47 کی جعلی وزیراعلی مریم نواز کے حکم پر وزیراعلی کے پی کی تضحیک کی جا رہی ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حکم عدولی پردوبارہ عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔