Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی سے بات چیت کو جمہوری طریقے سے سر انجام دیا جائیگا، سینیٹر فیصل وائوڈا

پی ٹی آئی سے بات چیت کو جمہوری طریقے سے سر انجام دیا جائیگا، سینیٹر فیصل وائوڈا

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر فیصل واڈا نے بات چیت سے آگے چلنے کو مسائل کا حل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت دیگر جمہوری مسائل کو جمہوری طریقے سے ہی حل کیا جائیگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں فیصل واڈا نے کہا کہ جیسے انہوں نے کوشش کی، امید ہے کہ آنے والے دنوں میں وزیراعظم اور بلاول صاحب کی ملاقات ہوگی۔

مولانا صاحب کے مسئلہ کا حل، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کی نمائندگی اور پی ٹی آئی سے بات چیت سمیت جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے ہی حل کیا جائے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔

فیصل واڈا نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان اور سیاسی معاملات بعد میں آتیہیں، اس کے لیے وہ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ فیصل واڈا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر رہ چکے ہیں، تاہم انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا، اس وقت وہ پی ٹی آئی کے ناقدین میں شمار کیے جاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ کیا، اس کے باوجود مولانا فضل الرحمن نے مخلصی دکھائی، میں ان کا مداح ہوں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو ان کی اہلیہ بشری بی بی اور حواریوں سے بچانا میرا ایجنڈا ہے، بانی پی ٹی آئی صاحب میرے لیڈر رہ چکے، ان کے طرز سیاست سے مخالفت تھی، ان کو بھی سمجھ آ جانی چاہیے کہ میں اب بھی ان کی جان بچانے اور انہیں سیاسی مصیبتوں سے بچانے کے لیے یہ سب کر رہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔