بیجنگ :
مکاؤ کی مادر وطن واپسی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر مکاؤ میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلیٰ معیار کے پروگراموں کی نشریات کا آغاز ہوا ۔اس سلسلے میں مکاؤ میں مختلف مین اسٹریم میڈیا پلیٹ فارمز پر اعلیٰ معیار کے 11 پروگراموں کی اسکریننگ شروع ہوئی ہے۔
یہ سی ایم جی اور مکاؤ حکومت کے مابین اسٹریٹجک تعاون کا ایک اور ثمر ہے ، جس سے مکاؤ کے رہائشیوں کو نئے دور میں مادر وطن کی عظیم تبدیلیوں اور شاندار اور دیرینہ چینی ثقافت کی زیادہ جامع تفہیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔