Monday, December 16, 2024
ہومبریکنگ نیوزکوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے: چیئرمین پی ٹی اے

کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے: چیئرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان نے کہا ہیکہ کوئی وی پی این بلاک کیا اور نہ ہی کریں گے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ 2024 کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا ہم وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے اور آج تک کوئی وی پی این بلاک نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ نہیں کہ ہم آپ سے کچھ چھپائیں گے تو چھپ جائے گا، نیشنل سکیورٹی پر پوچھا جاتا ہیکہ انٹرنیٹ کیوں بند ہے تو ہمارے پاس جواب نہیں ہوتا۔چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی سے متعلق سوالات پالیسی سازوں سے ہونے چاہئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔