Friday, February 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزامریکی تاریخ کی ممکنہ بڑی ملک بدری، 15لاکھ افراد کی فہرست تیار،18ہزار انڈین بھی شامل

امریکی تاریخ کی ممکنہ بڑی ملک بدری، 15لاکھ افراد کی فہرست تیار،18ہزار انڈین بھی شامل

واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریبا 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔

خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریبا 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی ای سی کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔