Monday, December 16, 2024
ہوماسلام آبادلیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا، سیاسی رہنماں و شہریوں کی شرکت

لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا، سیاسی رہنماں و شہریوں کی شرکت

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ کے رہنما و سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔لیگی رہنما صدیق الفاروق کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں کی گئی جس میں سیاسی رہنماں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

صدیق الفاروق سابق وزیراعظم نواز شریف کے پریس سیکرٹری، ہا ئو س بلڈنگ فنانس کارپوریشن و متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں، صدیق الفاروق طویل عرصے تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہے، وہ سینئر صحافی اظہر ملک کے بڑے بھائی تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہو ئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، صدیق الفاروق کے انتقال سے پارٹی ایک مخلص اور زیرک سیاستدان سے محروم ہوگئی، اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ دریں اثناوزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بھی لیگی رہنما صدیق الفاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور صدیق الفاروق مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔