اسلام آباد (آئی پی ایس ) معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان ، ایڈمنسٹریٹر / ڈی جی آئی سی ٹی اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی اور ڈی سی حمزہ شفقات نے ای 11 کا وزٹ کیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ جس سوسائٹی اور اداروں نے غفلت برتی ان کے خلاف کاروائی کر رہے ہیں،ابھی بارشیں شروع ہوئی ہیں ، مزید بارشیں ابھی ہونی ہیں،نالوں کی صفائی اور ان پر بنی تجاوزات ختم کرونے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کی جارہی ہے ۔افسران اور فوج کا شکریہ جو موقع پر پہنچے اور امدادی کاروائیاں کیں ۔
اسلام آباد میں ریکارڈ بارشیں ،بابر اعوان،ایڈمنسٹریٹر اسلام آبادسیدہ شفق ہاشمی اور ڈی سی حمزہ شفقات کا ای 11 کادورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
