اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کی جانب سے ہرجانے کے دعوے سے متعلق کیس میں عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔
ہائی کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانے کے دعوے کے کیس میں عمران خان کی ٹرائل کورٹ میں گواہوں کو تحریری گواہی دینے کی اجازت کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے ہتک عزت کے دعوے میں گواہوں کو تحریری صورت میں گواہی دینے کی اجازت دی ہے، ٹرائل کورٹ کا یہ فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔ گواہ کمرہ عدالت میں پیش ہوکر گواہی دیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس چوہدری محمد اقبال نے عمران خان کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
وزیراعظم کا ہرجانے کا دعویٰ؛ عمران خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔