Monday, December 16, 2024
ہومپاکستانوفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے ، نثار کھوڑو

وفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے ، نثار کھوڑو

کراچی (آئئی پی ایس )چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی سندھ نے کہا کہ وفاق 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کا پلان بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ بڑھایا تو جاسکتا ہے کم نہیں کیا جاسکتا ہے۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزیوں سے باز رہے، سندھ کو اختیار دیا جائے تو ٹیکسز وصول کر کے وفاق کو دے سکتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔