Monday, December 16, 2024
ہومپاکستانجس یونیورسٹی سے واوڈا ڈاکٹر بنے وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے ، کامران ٹیسوری کی تنقید

جس یونیورسٹی سے واوڈا ڈاکٹر بنے وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے ، کامران ٹیسوری کی تنقید

کراچی (آئی پی ایس)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آزاد سینیٹر فیصل واوڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس یونیورسٹی سے وہ ڈاکٹر بنے ہیں وہیں سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سینیٹر فیصل واوڈا اچھے اور جذباتی کھلاڑی ہیں لیکن وہ کبھی کبھی بھول جاتے ہیں کہ کس سائیڈ سے کھیل رہے ہیں ، گول گیپر کبھی کبھی اپنے ہی گول میں گیند پھینک دیتا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ جس یونیورسٹی سے فیصل واوڈا ڈاکٹر بنے ادھر سے میں نے بھی پی ایچ ڈی کی ہے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے آیا ہوں، جانے کی باتیں ہورہی ہے لیکن جو آنا چاہتا ہے وہ نہیں آ پا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بچپن سے ٹرک کے پیچھے لکھا دیکھا کہ محنت کر حسد نہ کر۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔