Monday, December 16, 2024
ہومپاکستانپنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی، طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹراور جوتے پہن سکتے ہیں

پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی، طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹراور جوتے پہن سکتے ہیں

لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکول یونیفارم پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔محکمہ تعلیم پنجاب نے یونیفارم پالیسی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیفارم پالیسی میں نرمی کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر فوری ہوگا، اب سے طالبعلم کسی بھی رنگ کی جیکٹ، سوئٹر، کوٹ، جرابیں اور جوتے پہن سکتے ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یونیفارم پالیسی کا اطلاق 28 فروری 2025 تک ہوگا، یونیفارم پالیسی میں نرمی طلبہ کو سردی سے محفوظ رکھنے کیلئے کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔