Sunday, December 15, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، قمرزمان کائرہ

پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، قمرزمان کائرہ

لاہور(آئی پی ایس)رہنما پیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے کہا پی ٹی آئی کی رضا مندی کے بغیرمذاکرات ممکن نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کے بعد بھی بانی نے مذاکرات سے انکارکیا، اگر6مئی کو معاہدہ ہو جاتا تو9 مئی کا سانحہ نہ ہوتا، پی ٹی آئی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو واپس لینے کی کوشش کو تسلیم نہیں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، عمران خان چیف الیکشن کمشنر بھی تبدیل کرنا چاہتے تھے، اگر بانی کامیاب ہو جاتے تو فاشزم کا نیا جہان تشکیل پاتا۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا منصوبہ روکنے کے لیے عدم اعتماد کا منصوبہ بنایا گیا ، تجویز تھی کہ آدھی مدت پیپلزپارٹی اور آدھی مدت(ن)لیگ حکومت کرے، پیپلزپارٹی نے اس تجویز کو ماننے سے انکار کیا۔قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم منظورکرنا وقت کا تقاضا تھا، ہم نے مدارس رجسٹریشن بل کوووٹ دیا ہے، بلاول بھٹو مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔