Sunday, December 15, 2024
ہومپاکستانوادی نیلم میں مسافر جیپ حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

وادی نیلم میں مسافر جیپ حادثے کا شکار، ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

مظفرآباد(آئی پی ایس )وادی نیلم میں مسافر جیپ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ کنٹرول روم نیلم کے مطابق جیپ حادثے میں 8افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹر اشرف خان ایم ایس ٹی ایچ کیو اسپتال کیل کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، مسافر جیپ کیل سے شاردہ جا رہی تھی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔