Sunday, December 15, 2024
ہومپاکستانسول نافرمانی کی تحریک موخر نہیں ہو سکتی، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی

سول نافرمانی کی تحریک موخر نہیں ہو سکتی، حکومت کا رویہ نہ بدلہ تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک موخر نہیں کر سکتے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماپی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا پارٹی نے بہت مشکل سے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا تھا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو تحریک انصاف مذاکرات ختم بھی کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا مذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت حکومتی وزرا کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، میرے علم کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کا کہا ہے، لیکن ہمارے پاس سیاسی جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا سول فرمانی کی تحریک موخر نہیں کر سکتے البتہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔