Sunday, December 15, 2024
ہومکھیلہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں اہم فتح حاصل کرلی

ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ میں اہم فتح حاصل کرلی


پالے کیلے () ہمبنٹوٹا بنگلہ ٹائیگرز نے کم اسکور کے مقابلے میں نووارا ایلیا کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 83 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انہوں نے 7.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ اوپنر محمد شہزاد کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد ہمبنٹوٹا نے ابتدائی وکٹ گنوادی لیکن کوشل پریرا نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 15 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ داسن شناکا نے 10 گیندوں پر 20 رنز بنائے جبکہ شیون ڈینیل 12 گیندوں پر 17 اور شبیر رحمان نے 5 گیندوں پر 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔


اس سے قبل نووارا ایلیا کنگز کو رچرڈ گلیسن نے صرف ایک اوور میں تین وکٹیں حاصل کیں اور آخر کار 2 اوورز میں 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ کپتان سوربھ تیواری (20 گیندوں پر 26) اور بینی ہویل (14 گیندوں پر 29) نے حالات کو دوبارہ پٹری پر لانے کی کوشش کی لیکن ٹیم 10 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز ہی بنا سکی۔
کولمبو جیگوارس اور کینڈی بولٹس کے درمیان پہلا میچ بارش کی وجہ سے ٹاس کے بغیر منسوخ کر دیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔