Sunday, December 15, 2024
ہومکامرساگلے سال مزید فعال اور امید افزا میکرو پالیسیاں نافذ کی جائیں گی، چائنا نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

اگلے سال مزید فعال اور امید افزا میکرو پالیسیاں نافذ کی جائیں گی، چائنا نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن


بیجنگ :
چائنا نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کی طرف سے منعقدہ قومی ترقی اور اصلاحاتی ورک کانفرنس کے مطابق اگلے سال میکرو اکنامک پالیسیوں کی کاؤنٹر سائیکلکل ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ہوگا جس سے مستحکم معاشی نمو ، مسلسل اصلاح اور پائیدار مثبت ترقیاتی رجحانات کو فروغ ملے گا ۔


چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے انچارج نے کہا کہ اگلے سال مزید فعال اور امید افزا میکرو پالیسیاں لاگو کی جائیں گی اور تمام پہلوؤں سے ملکی طلب کو بڑھا یا جائے گا۔


ان کا کہنا تھا کہ چین اہم تعمیرات کو تیز کرے گا، موثر سرمایہ کاری کو وسعت دے گا اور مختلف تعمیراتی فنڈز کا مربوط استعمال کرے گا جیسے کہ مرکزی بجٹ کے اندر سرمایہ کاری، انتہائی طویل مدتی خصوصی ٹریژری بانڈز، اور مقامی حکومت کے نئے خصوصی بانڈز جس سے حجم کو بڑھانے اور بڑے منصوبوں میں نجی سرمائے کے تعارف کے فروغ میں مدد ملے گی ۔


اس کے علاوہ، کھپت کو بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات نافذ کئے جائیں گے اور کھپت میں توسیع، معیار اور کارکردگی کو فروغ دیا جائے گا ۔ نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے انچارج نے کہا کہ ہم مزید جامع طور پر اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو فروغ دیں گے، “قومی مشترکہ بڑی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے آزمائیشی رہنما خطوط کے نفاذ کو منظم کریں گے، مارکیٹ تک رسائی کے لیے منفی فہرست کے نئے ورژن پر نظر ثانی اور اسے جاری کریں گے، مارکیٹ تک رسائی کی رکاوٹوں کو ختم کریں گے

اور پرائیویٹ اکانومی پروموشن قانون کی جلد تشکیل کو فروغ دیں گے۔اس کے علاوہ، ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا اور اہم صنعتوں کی اپ گریڈنگ کو فروغ دیا جائے گا ۔ انچارج کا یہ بھی کہنا تھا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور غیر موثر مسابقت کو جامع طور پر درست کیا جائے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔