Sunday, December 15, 2024
ہومپاکستاندہشتگردی کنٹرول کرلیں گے، امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

دہشتگردی کنٹرول کرلیں گے، امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشتگردی کو کنٹرول کرلیں گے۔ امن وامان وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ہماری حکومت کی کارکردگی اچھی ہے، آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لیے پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہے اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں۔ اس جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں۔ جو خلا آیا ہے اسے پر کرنے میں وقت تو لگے گا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم حکومت آئی ہے، امن و امان خراب ہوا۔ وفاق میں ہماری حکومت نہیں، اس لیے مسائل کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مسائل میں تاخیر عدالتوں میں موجود کیسز کی وجہ سے ہے۔ دہشتگردی کے خلاف کے پی نے ہمیشہ فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا ہے۔

افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، صوبے کا نقصان ہو رہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی۔ جب بھی کوئی تحریک چلتی ہے، کے پی فرنٹ لائن پر ہوتا ہے۔ لوگوں کے مسائل حل کیے جارہے ہیں، چیزیں بہتر کررہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔