پیرس: فرانس میں تارکین وطن کے کیمپ پر مسلح شخص کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی میڈیا کےمطابق واقعہ شمالی شہر ڈنکرک کےقریب پیش آیا،مرنے والوں میں دوتارکین وطن اور دوسیکیورٹی اہلکار شامل ہیں،حملہ آورنے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
مسلح شخص نے پانچ افراد کو فائرنگ کے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا،پولیس نے حملہ آورکی گاڑی سے مزید تین ہتھیاربرآمد کرلیے،فرانسیسی وزارت داخلہ کےترجمان کا واقعے پربیان دینےسےگریزکیا ہے۔