Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانرحیم یارخان؛ پنجاب پولیس کا کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن ،ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب

رحیم یارخان؛ پنجاب پولیس کا کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن ،ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب

رحیم یار خان : پنجاب پولیس نے رحیم یارخان میں کچہ کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ہندو شہری سمیت دومغوی بازیاب کرا لئے،دو اغوا کاروں کوبھی گرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نےرحیم یار خان کچہ کے علاقے میں بیکری مالک عثمان مقبول اورہندؤ شہری بادشاہ جی کوبحفاظت بازیاب کرایا۔ڈاکوؤں نے مغوی شہریوں کوہاتھ پاؤں باندھ کررکھا ہوا تھا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اغوا کار مغوی افراد کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے،پولیس نے کشمورسندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

پولیس آپریشن کے نتیجےمیں اغواکار مغوی افراد کو چھوڑکرکچہ کی طرف فرار ہو گئے۔رحیم یارخان پولیس کا دیگرملزمان کی گرفتاری کے لےکچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔