اسلام آباد (سب نیوز )تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، لیکن وہ کسی بھی مذاکرات میں شامل نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک کمیٹی بنا کر ہر کسی کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھول دیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے واضح کیا کہ ان کا موقف یہ ہے کہ مذاکراتی کمیٹی بن چکی ہے، اور اب جو چاہے مذاکرات کر سکتا ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فلسفے کے ساتھ سب کھڑے ہیں اور انہوں نے خواجہ آصف کو مشورہ دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ اپنے گھر کی فکر کریں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فوج کے خلاف کبھی بھی ادارے کی حیثیت سے کچھ نہیں کہا اور وہ کئی بار یہ اعلان کر چکے ہیں کہ یہ فوج بھی ان کی ہے اور ملک بھی ان کا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے یہ بات بھی کی کہ بانی پی ٹی آئی ملک کے مستقبل اور ترقی کے ضامن ہیں اور انہوں نے قوم کو کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا ہے۔