Saturday, December 14, 2024
ہومبریکنگ نیوزمذاکرات ،عمران خان نے کمیٹی میں دو مزید نام شامل کردیے،7رکنی کمیٹی بات چیت کرے گی

مذاکرات ،عمران خان نے کمیٹی میں دو مزید نام شامل کردیے،7رکنی کمیٹی بات چیت کرے گی

اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذکراتی کمیٹی میں دو مزید ناموں کا اضافہ کر دیا گیا۔تفیصلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں علامہ ناصرعباس اور حامد خان کے ناموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماں کی شمولیت کے بعد7رکنی کمیٹی مذاکرات کرے گی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل یہ خبریں گرم تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے مابین مذاکرات شروع ہونے والے ہیں لیکن گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں دونوں جانب سے مذاکرات کے معاملے پر گرما گرمی رہی۔ تحریک انصاف کے رہنما مذاکرات کی تکرار کرتے رہے جبکہ حکومتی بینچز میں موجود اراکین پی ٹی آی کو یہ احساس لانے کی کوشش کرتے رہے کہ وہ جعلی حکومت سے کیسے مذاکرات کی بات کرسکتے ہیں کیونکہ عمران خان نے موجودہ پارلیمنٹ کو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا۔

علاوہ ازیں رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی تھی۔ جس کے بعد خبریں آنے لگیں کہ وہ مذاکرات کے لیے پہنچے ہیں جس کے بارے میں آج انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر کے پاس فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے مذاکرات کے لیے نہیں، حکومت سے مذاکرات تب ہی ہوں گے جب وہ راضی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔