Wednesday, December 18, 2024
ہومبریکنگ نیوزفواد چودھری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، اہلیہ حبا

فواد چودھری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، اہلیہ حبا


راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں حبا چوہدری نے کہا کہ دیکھتے ہیں مذاکرت میں کیا ہوتا ہے، جوڈیشل کمیشن بنتا ہے یا نہیں ابھی تو سیاسی صورتحال بہت خراب ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
حبا چوہدری نے کہا کہ فواد چودھری کہہ چکے ہیں کہ میری سیاست بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، جیسا بانی چیئرمین حکم کریں گے ویسا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔