Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانوزیراعظم ایک بار پھریکم اگست کو عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

وزیراعظم ایک بار پھریکم اگست کو عوام سے براہ راست گفتگو کریں گے

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر عوام سے ٹیلی فون پر براہ راست گفتگو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم پاکستان سے فون پر آپ کی براہِ راست بات چیت کی اگلی نشست ان شا اللہ یکم اگست بروز اتوار کی سہ پہر کو ہو گی۔سینیٹر فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ آپ کی گفتگو ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی، شہری 0519224900 پر وزیراعظم عمران خان سے بات کر سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔