لاہور (سب نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
جیسن گلیسپی کے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے عاقب جاوید کو ریڈ بال کا عبوری ہیڈکوچ مقرر کردیا ہے۔عاقب جاوید وائٹ بال کے بھی عبوری ہیڈکوچ ہیں۔ پی سی بی کے مطابق عاقب جاوید کی پہلی اسائنمنٹ ساتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی۔