Friday, December 13, 2024
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی نے پھر سے 2 مطالبات رکھ دیے،سول نافرمانی کے اعلان پر قائم

بانی پی ٹی آئی نے پھر سے 2 مطالبات رکھ دیے،سول نافرمانی کے اعلان پر قائم

راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اپنے دو مطالبات دہرا دیے اور کہا ہے کہ ڈی چوک، 9 مئی کے واقعات کی عدالتی تحقیقات سینئر ترین ججز سے کروائی جائے جبکہ بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی ائی کو بتایا کہ ڈی چوک کا نیا نام شہدا چوک رکھ دیا ہے اور یہ ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ اتوار کا دن یوم شہدا کے لیے مقرر ہو چکا ہے، دنیا بھر میں شہدا کے لئے دعا کی جائے گی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بہت شواہد آچکے جن میں ویڈیوز بھی شامل ہیں، یہ حقائق چھپا نہیں سکیں گے، شواہد سامنے آرہے ہیں اداروں اور اسپتالوں سے لوگ دے رہے ہیں، آج نہیں تو کل سب کچھ ظاہر ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو بانی پی ٹی ائی نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہے وہ رقوم پاکستان نہ بھیجیں، یہ وہی اوورسیز پاکستانی ہیں جن کو آپ ووٹ کا حق دینے کو تیار نہیں، جنھیں کال کرکے دھمکیاں دیتے ہیں، یہ وہی پاکستانی ہیں جنہیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کے پاکستان لینڈ کرتے ہی اپ کو حراست میں لے لیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو باغ ناران پشاور میں شہدا کے لیے سب جمع ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگا دیا گیا ہے، ہمارے پاس کوئی چوائس نہیں، 2 ہی مطالبات ہیں کہ ڈی چوک سانحہ اور 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری 3سینئر موسٹ ججز سے کروائی جائے، پی ٹی ائی کے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔