اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید44 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 54 ہزار 312، سندھ میں 3 لاکھ 71 ہزار 762، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 42 ہزار 400، بلوچستان میں 29 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 7 ہزار 896، اسلام آباد میں 86 ہزار 226 جبکہ آزاد کشمیر میں 23 ہزار 370 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 58 لاکھ 18 ہزار 764 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 291 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 898 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 44 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 133 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 978، سندھ میں 5 ہزار 860، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 428، اسلام آباد میں 796، بلوچستان میں 326، گلگت بلتستان میں 127 اور آزاد کشمیر میں 618 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
کورونا نے پھر زور پکڑ لیا، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہوگئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔