Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزچین نے بہت تیزی سے ترقی کی، تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں، مریم نواز

چین نے بہت تیزی سے ترقی کی، تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں، مریم نواز

بیجنگ(سب نیوز )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین نے نہ صرف معاشی میدان میں حیرت انگیز ترقی کی بلکہ دیگر شعبوں میں بھی اس کی ترقی ایک معجزہ ہے، ہم دیرینہ دوست ملک کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ چین کے شہر شنگھائی میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں، چین کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں کام کریں گے، چین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں چین کے اشتراک سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے، اس دورے سے قبل آخری دفعہ 32 سال پہلے چین آئی تھی، اس دفعہ آئی تو مختلف ملک دیکھا، دوست ملک کی ترقی موجودہ تاریخ کا معجزہ ہے، یہ مکمل بدل چکا، یہ ترقی پاکستان جیسے ممالک اور مجھ جیسے نئے لوگوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ چین صرف معاشی معجزہ نہیں ہے بلکہ یہ دیگر شعبوں، انفرا اسٹرکچر، تربیت یافتہ افرادی قوت، صنعتی، تخلیقی شعبے کے علاوہ آلودگی کو قابو کرنے، دھویں کو کم اور ختم کرنے میں بھی اس کے اقدامات حیرت انگیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کے اقدمات نہ صرف ہمارے لییحوسلہ افزا ہیں بلکہ چین کے وزیر ماحولیات کی تعریف بھی کروں گی کہ وہ کس طرح سے زبردست کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز سینمٹنیکیلیے چین سے مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز 4 روز قبل سرکاری دورے پر وفد کے ہمراہ چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچی تھیں اور اسی روز کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلی سطح کے وفد سے ملاقات کی تھی، سربراہ چینی وفد نے کہا تھا کہ مریم نوازشریف اور ان کے وفد کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکرتے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا تھا کہ پاک چین دوستی بلندی کی انتہاں کی طرف گامزن ہے، چین کے اشتراک سے پنجاب کو اقتصادی اور معاشی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام کی طرف سے اہل چین کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

سینیٹر پرویز رشید، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، وزرا بلال اکبر، عاشق کرمانی اور دیگر بھی ہمراہ مریم نواز کے ہمراہ موجود ہیں۔

مریم نواز چین کی کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر 8 روزہ سرکاری دورہ کر رہی ہیں، دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کار کا جائزہ لیا جائے گا۔چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے دیئے گئے باضابطہ دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

دورے میں صوبہ پنجاب اور چین کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماں سے بھی ملاقات کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔