Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانتھانہ رمنا پولیس کی کارروائی ،سکول کالجز میں منشیات سپلائی کرنے والے2ڈیلر گرفتار

تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی ،سکول کالجز میں منشیات سپلائی کرنے والے2ڈیلر گرفتار

اسلام آباد،ایس پی صدر زون فاروق امجد بٹر کی ہدایت پر تھانہ رمنا پولیس کی کارروائی ،سکول کالجز میں منشیات سپلائی کرنے والے دو ڈیلر گرفتار ،ملزم کے قبضہ سے 225 گرام آئس برآمد کرلی ،ملزمان میں ہارون اور حفیظ اللہ خان شامل ہیں ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ،کارروائی ڈی ایس پی خالد محمود اعوان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا معہ جوانوں نے کی ۔ڈی ائی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔