Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزجوڈیشل کمیشن: اسلام آبادہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نام سامنے آگئے

جوڈیشل کمیشن: اسلام آبادہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نام سامنے آگئے

اسلام آباد (سب نیوز )جوڈیشل کمیشن کے 21 دسمبر کو ہونے والے اجلاس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے نام سامنے آ گئے ہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام تجویز کیے ہیں، جن میں اعظم خان اور شاہ ارجمند شامل ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ کا نام تجویز کیا، جبکہ اسلام آباد بار کے ممبر ذوالفقار عباسی نے قمر سبزواری کا نام پیش کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سلطان مظہر شیر خان کا نام تجویز کیا، اور رکن کمیشن روشن خورشید نے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا نام پیش کیا۔ فاروق نائیک نے قمر سبزواری، عمراسلام خان، دانیال اعجاز، اور کاشف علی کے نام بھی تجویز کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔