Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزسینیٹ کا اجلاس : شام اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

سینیٹ کا اجلاس : شام اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ نے فلسطین پر اسرائیلی مظالم، شام پر بمباری اور اقوام متحدہ کارکنوں کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف مذمتی قراداد منظور کرلی۔ متفقہ قراداد سینیٹر شیری رحمن نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، شام میں حکومت کے خاتمے کا اسرائیل فائدہ اٹھا رہا ہے، اسرائیل غزہ، شام اور مغربی کنارے کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان نہیں پہنچنے دے رہا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں فلسطینی شہریوں کی شہادت ہوئی، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے کارکنوں کو بھی نہیں بخشا، اسرائیل اقوام متحدہ کی متعدد قرادادوں کی واضح خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان شام پر اسرائیلی حملے اور بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کی سینیٹ فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتی ہے، پاکستان فلسطینی کاز کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔