Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستانراول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند،الرٹ جاری

راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند،الرٹ جاری

اسلام آباد،وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی میں ہونے والی تیز بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1752 فٹ ہے،جبکہ اس وقت پانی کی سطح 1749 فٹ ہے،پانی کی سطح مزیدبلندہونے پرسپیل ویزکھول دیئے جائیں گے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانی کی سطح ایک فٹ دو انچ پانی کی سطح بلند ہوئی۔دوسر ی جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آبادآفس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ راول ڈیم کے سپل ویزکھولے جارہے ہیں، دریائے کورنگ اور دریائے سواں کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آج کے دن دریا کے کناروں سے دور رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔