Tuesday, July 1, 2025
ہومپاکستاننالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا

نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ: وزیراعلیٰ پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا

لاہور،راولپنڈی میں شدید بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے الرٹ جاری کر دیا۔وزیراعلی پنجاب کا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور ریسکیو 1122کو تمام انتظامات مکمل رکھنے کا حکم،نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعلی پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے اور نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، نشیبی علاقوں سے پانی فوری طور پر نکال کر رپورٹ پیش کی جائے، شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نکاسی آب کے کاموں میں غفلت قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے خود فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی نگرانی کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔