ہومپاکستانسانحہ ڈی چوک پر بحث کیلئے تحریک قومی اسمبلی میں جمع، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

سانحہ ڈی چوک پر بحث کیلئے تحریک قومی اسمبلی میں جمع، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرتاج گل کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں ڈی چوک کے شہدا کیلئے دعا کی گئی ،شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی ،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔

اجلاس میں زرتاج گل نے کہا کہ پندرہ دسمبر کو پشاور سمیت ملک بھرمیں شہدا کیلئے دعائیہ تقریبات ہوں گی ،پارلیمانی پارٹی کا مطالبہ کہ سانحہ ڈی چوک میں بحث کی جائے۔ سانحہ ڈی چوک پر بحث کروانے کے لیے تحریک قومی اسمبلی میں جمع، آج قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی ممبران کا بھرپور احتجاج کا فیصلہ ، اراکین نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ میں گولی کیوں چلائی کا سوال کیا جائے گا ،بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پارلیمانی پارٹی تک پہنچایا ،عمر ایوب خان نے 26 نومبر کے بارے میں پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، صاحبزادہ حامد رضا، ملک عامر ڈوگر، میاں اظہر، شہریار خان آفریدی، علی محمد خان، احمد چھٹہ فیصل امین خان اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔