ہومبریکنگ نیوزعمران خان کو خیبرپختونخوا جیل منتقل کرنے کا معاملہ، درخواست گزار پر 20 ہزار جرمانہ

عمران خان کو خیبرپختونخوا جیل منتقل کرنے کا معاملہ، درخواست گزار پر 20 ہزار جرمانہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی خیبرپختونخوا جیل منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق آئینی بینچ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا جیل منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار عبدالقیوم خان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

عدالت نے کہا کہ بے بنیاد درخواست پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ درخواست گزارعبدالقیوم خان کا کہنا تھا کہ میں ملک کے امن کے لیے آیا ہوں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کا اس سے کیا تعلق ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ سے جا کر ملک کے لیے کام کروائیں۔ یہ پالیسی میٹر ہے۔ جسٹس مسرت ہلالی نے درخواست گزار سے مکالمے میں کہا کہ کل دوبارہ بھی آئیے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔