Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانسی ڈی اے،ایم سی آئی نے 20-21 میں 2.9ارب روپے کا ٹیکس جمع کر کے تاریخ رقم کردی

سی ڈی اے،ایم سی آئی نے 20-21 میں 2.9ارب روپے کا ٹیکس جمع کر کے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(آئی پی ایس )کیپٹل ڈویلپمینٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) / میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے اسلام آباد کو مالی سال 2020-21 کے دوران ٹیکس ریکوری میں کے سلسلے میں ایم ترین کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 2.9 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر کے نئی تاریخ رقم کی گئی ہے۔ موجودہ ٹیکس ریکوری سی ڈی اے/ ایم سی آئی کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے 2 ارب 8 کروڑ 34 لاکھ جولائی2020 سے جون 2021 تک پراپرٹی ٹیکس جمع کیا یے، اسی عرصے میں وائر الائیڈ چارجز کی مد میں 80 کروڑ 21 لاکھ جمع کیے ہیں جبکہ ڈیفالٹرز سے 80 کروڑ روپے بھی ریکور کیے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔