ہومپاکستانپیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک

پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے پی پی اور ن لیگ کی رابطہ کمیٹی کی اہم بیٹھک

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن)اور پی پی کی رابطہ کمیٹی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے وفود کی اہم بیٹھک پنجاب ہاوس کی گورنر انیکسی میں ہوئی۔مسلم لیگ ن کی جانب ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ ، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، احد چیمہ اور امیر مقام بھی ملاقات میں موجود ہیں۔
پیپلز پارٹی کا9رکنی وفد راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں میں موجود ہے، جس میں نوید قمر، شیری رحمان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ ،وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر خیبرپختنخوا فیصل کریم کنڈی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اور علی حیدر گیلانی بھی شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق اس اہم بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والے ڈیڈلاک کے خاتمے کے حوالے سے پیشرفت متوقع ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔