ہومپاکستانتوشہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

توشہ خانہ کیس ، بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ملزمان نے 342کے سوالناموں کے جواب داخل کرا دیئے، جبکہ توشہ خانہ کیس میں ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
بانی پی ٹی آئی واہلیہ کے خلاف 190ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے کی، عدالت نے سماعت جمعرات 12 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے بشری بی بی کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی واہلیہ کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی، ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئیں ، جس پرعدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے، ملزمان کی استدعا پر انہیں ایف آئی اے کی رپورٹ فراہم کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی 190ملین پاونڈ ریفرنس اور توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت کے لئے اڈیالہ جیل پہنچیں ۔مسلسل غیر حاضری پر عدالت نے بشری بی بی کے دونوں کیسز میں وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ وکلا نے بشری بی بی کی حاضری کی یقین دہانی کرائی تھی۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی درخواست 12 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔
عدالت نے 12 دسمبر کے لیے بشری بی بی کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ ایف آئی اے نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کی استدعا کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔