Wednesday, January 28, 2026
ہومپاکستانچیئرمین سی ڈی اے کاسب نیوز کی خبر پرایکشن ، اسلام آباد ماڈل ٹائون کے لے آؤٹ پلان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

چیئرمین سی ڈی اے کاسب نیوز کی خبر پرایکشن ، اسلام آباد ماڈل ٹائون کے لے آؤٹ پلان کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد (آئی پی ایس)نجی ہائوسنگ سوسائٹی اسلام آباد ماڈل ٹائون کی طرف سے لے آوٹ پلان کی خلاف ورزی کا معاملہ، ”سب نیوز ” کی خبر پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کا بڑا ایکشن، مذکورہ سوسائٹی کی لے آوٹ پلان کی خلاف ورزیوں اور بے ظابطگیوں کی تحقیقات کیلئے فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی، ڈی جی پلاننگ کو متعلقہ سوسائٹی کا تمام ریکارڈ کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل ٹاون ملوٹ کی طرف سے لے آوٹ پلان کی منظوری کو ایک سال 9 ماہ گزرنے کے باوجود این او سی نہیں لیا گیا، مذکورہ ہاوسنگ سوسائٹی کی طرف سے این او سی کے بغیر ہی تعمیراتی کام اور پلاٹس کی فروخت شروع کر دی گئی، سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کیا تھا، سب نیوز کی طرف سے اسکینڈل سامنے لائے جانے پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ایکشن لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس حبیب اللہ شیخ اور ڈائریکٹر سیکیورٹی عبدالفتح منان پر مشتمل فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جو اسلام آباد ماڈل ٹاون کی طرف سے لے آوٹ پلان کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی سات روز میں اپنی رپورٹ چیئرمین سی ڈی اے کو پیش کرے گی۔ اس حوالے سے ڈی جی پلاننگ کو متعلقہ سوسائٹی کا تمام ریکارڈ بھی فیکٹ اینڈ فائنڈنگ کمیٹی کو فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔