اسلام آباد ( سب نیوز)تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈی چوک احتجاج میں لاپتہ 200 افراد کی فہرست تیار کرلی، لاپتہ افراد کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، تحریک انصاف اس معاہدے پرآج بھی قائم ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، اس سے ملکی قوانین کے خلاف ہونے والی سرگرمیاں رک سکتی ہیں، مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہئیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں فیصل واوڈا کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا، سب کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔
ڈی چوک احتجاج میں لاپتہ 200 افراد کی فہرست تیار کرلی، بیرسٹر گوہر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔