Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانشام میں تمام شہری محفوظ، صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

شام میں تمام شہری محفوظ، صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں تمام شہری محفوظ ہیں، صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔
شام کی ابھرتی صورتحال پر ترجمان دفترخارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ شام کے حوالے سے ہمارے اصولی مقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے،پاکستان نے ہمیشہ خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ تمام پاکستانی شہری شام میں محفوظ ہیں، تاہم انہیں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے، موجودہ صورتحال کے بعد دمشق ایئرپورٹ بند ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماں میں شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران پاکستانی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بات ہوئی ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو پاکستانی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔