Thursday, December 26, 2024
ہومپاکستانخیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا چاہئے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنا چاہئے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

شیخوپورہ (آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا چاہئے، صوبہ حکومت کا کیمپ بنا ہوا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے سینیئررہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کے حق میں ہوں، یہ چند بندے اکٹھے کرکے اسلام آباد میں چڑھائی کرتے ہیں، حکومت ابھی تک صبر سے کام لے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت غیر آئینی کام کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ہلاکتوں پر جھوٹ کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی ہے کسی نے کوئی فائرنگ نہیں کی نہ ہی کوئی ہلاکت ہوئی ہے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوئی بات نہیں، مسلم لیگ کی حکومت کی معاشی پالیسی اور بہتر حکمت عملی سے مہنگائی کو کنٹرول ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔